پاکستانی اداکاروں کو انڈیا میں ایک بڑی جیت مل گئی۔

Image_Source: facebook
بھارت میں بمبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سنے ورکر فیض انور قریشی تھے جن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے سے بھارتی فنکاروں کے لیے ملازمت کے مواقع کم ہو سکتے ہیں۔
اپنی شکایت میں فیض نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی فنکاروں جیسے اداکاروں، گلوکاروں، گیت کاروں یا ٹیکنیشنز پر پابندی عائد کی جائے جنہیں ہندوستانی شہری اور کمپنیاں مدعو کر رہی ہیں۔
جسٹس سنیل شکرے اور فردوش پونی والا پر مشتمل بنچ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد پیدا کرنے میں ایک قدم پیچھے ہٹ جائے گا۔