تازہ ترین:

ڈان 3 شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کام کریں گے

don 3

ڈون تھری کا ٹیزر بدھ کے روز یوٹیوب پر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ  کام کر رہے ہیں اس سے پہلے ڈان ون اور ڈون ٹو میں شاہ رخ خان نے کام کیا تھا لیکن اس دفعہ ایکسل فلم انڈسٹری نے رنویر سنگھ کو یہ کام دیا ہے اب رنویر سنگھ ڈون تھری میں ایکشن میں دکھائی دیں گے ڈون تری میں رنویر سنگھ ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں پر وہ یہ ڈائیلاگ مار رہے ہیں کہ ان کو 11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہے لیکن وہ کسی کے قابو میں نہیں ائیں گے کیونکہ وہ ہے ڈون ڈون تھری 2025 میں ریلیز کی جائے گی شاہ رخ خان کی ڈون ون  اور ڈون ٹو بہت مشہور ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر جھنڈے گاڑ دیے تھے  اس دفعہ بھی مداحوں کو یہ لگتا ہے کہ ڈون تھری بھی اسی طرح مزید مشہور ہوگی اور باکس آفس پر اپنا نام بنائے گی تا ہم یہ پتہ چلے گا 2025 میں جب ڈون تھری ریلیز ہوگی_

ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعد، بالآخر رنویر سنگھ کو آنے والے ڈان 3 کے اسٹار کے طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ وہ بالترتیب 2006 اور 2011 میں ریلیز ہونے والی دو ڈان فلموں میں ٹائٹلر رول کرنے والے شاہ رخ خان کی جگہ لے رہے ہیں۔ یہ کردار اصل میں امیتابھ بچن نے 1978 کی کامیاب فلم ڈان میں ادا کیا تھا۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ نے یہ اعلان آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔ ویڈیو ایک بڑے کمرے کے فرش پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ کھلتی ہے جو ایک بے نام شہر کی نیون لائٹ اسکائی لائن کو دیکھ رہا ہے۔ اسکائی لائن خود ایک سے زیادہ شہروں کا مجموعہ معلوم ہوتی ہے۔ کردار دھیرے دھیرے اپنے پیروں کی طرف اٹھتا ہے، اپنا ہڈ اتارتا ہے، اور سگریٹ جلاتا ہے۔