تازہ ترین:

انڈین ایکٹرس راکھی ساونت نے عمرہ کر لیا۔

rakhi sawant perform umrah
Image_Source: instagram

بالی وڈ ایکٹرس راکھی ساونت  جو حال ہی میں مسلمان ہوئی تھی انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی اس موقع پر راکھی ساونت کو انتہائی جذباتی کیفیت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت خانہ کعبہ کے دروازے کے پاس کھڑی ہوئی ہے اور انہوں نے با کر جا کر دروازے کو ہاتھ لگا کر بوسہ دیا ہے۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے اپنی ویڈیو میں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عمرہ کر رہی ہیں انہوں نے یہ پیغام شیئر کیا کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت  نے سفید رنگ کا عبایہ پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں راکھی ساونت جو حال ہی میں مسلمان ہوئی تھی انہوں نے اپنی زندگی میں یہ پہلا عمرہ کیا ہے ان کا شمار بولی وڈ فیشن ڈیزائنر اور ماڈل میں ہوتا تھا لیکن اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اس سارے کام کو خیر باد کہہ دیا اور اب وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں۔

راکھی ساونت انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے ان کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اسلام میں داخل ہونے کی خوشی میں تحفے کے طور پر کیک بھی گفٹ دیا گیا۔

راکھی ساونت جو کہ بگ باس جو کہ انڈیا کا ریالٹی شو ہے ادھر سے میڈیا کی زینت بنی اور ان کی حرکتوں کی وجہ سے وہ میڈیا کے سامنے رہیں لیکن انہوں نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کر لیا اور اس کے بعد انہوں نے عمرہ بھی کر لیا۔

راکھی ساونت نے کئی بار خانہ کعبہ کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا انہوں نے اکثر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ کو دیکھ سکیں۔