بابراعظم نے مزدوروں کے ساتھ سیلفی لی، جو ان کا نیا گھر بنا رہے

آپ کو بتاتے چلیں کہ بابراعظم نے مزدوروں کے ساتھ سیلفی لی جو ان کا نیو گھر بنا رہے ہیں۔یہ تصویر تب کی ہے جب بابر اعظم افغانستان کا ٹور کر کر واپس پاکستان آئے اور ایئرپورٹ سے واپسی پر انہوں نے اپنے نئے گھر کا دورہ کیا جو کہ یہ نیو بنا رہے ہیں۔ یہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ تھے انہوں نے وہاں جا کر اپنا گھر کا معائنہ کیا اور وہاں مزدوروں کے ساتھ سیلفی لی جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے اور وہ سب مزدور بابراعظم کے فینز بھی ہیں۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ بابراعظم کے بھائیوں نے افغانستان کے ٹور سے واپسی پر ان کو ایک کار گفٹ کی جو کہ ان کی پسندیدہ کار ہے انہوں نے بابراعظم کو اوڈی جی ٹرون کار گفٹ کی جو کہ بابر اعظم کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر شیئر کی اور ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں وہ اس گاڑی کو چلا رہے ہیں۔
آپ کو مزید بابراعظم کے بارے میں بتاتے چلیں کہ بابر اعظم شروع سے ہی امیر نہیں تھے انہوں نے بھی غربت کا سامنا کیا ہے۔ لیکن جب سے وہ کرکٹ میں آئے ماشاءاللہ ان کے حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔ اس لیے وہ غریب طبقے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور اسی لیے ہی وہ کبھی بھی اپنی ایگو نہیں دکھاتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ غربت میں انسان کو جب کوئی شخص ایگو دکھاتا ہے تو اسے کیسا محسوس ہوتا ہے۔ اسی لیے جو کوئی بھی ان کا فین تصویر کے لیے کہتا ہے یہ اسی وقت اس کے ساتھ تصویر بنا لیتے ہیں اور اگر کوئی شخص ان سے کسی چیز کی ڈیمانڈ بھی کرے تو یہ ان کی اس ڈیمانڈ کو پورا کر دیتے ہیں۔
اس لیے ان کا دل بہت ہی زیادہ نرم ہے باقی پاکستانی ٹیم کے جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ بھی سارے بہت موم دل ہیں وہ بھی لوگ اپنے فینز کے ساتھ بالکل آرام سے سیلفی بنا لیتے ہیں اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم نے کتنی خوشی کے ساتھ ان مزدوروں کے ساتھ تصویر بنائی اور تمام مزدوروں کی شکل پر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ وہ بابراعظم کے ساتھ تصویر بنا کر کتنی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔