تازہ ترین:

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک نے اپنے دفتر کا افتتاح کر دیا

Image_Source: Twitter

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ سابق  وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنا پہلا پارٹی دفتر کا افتتاح  کر دیا یاد رہے کہ پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک وزیراعلی کے پی کے بھی رہ چکے ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما تھے لیکن الیکشن قریب آنے سے پہلے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر اپنی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنالی وہ 2018 سے 2022 تک پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وفاقی وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ پرویز خٹک نوشیدہ کی سیٹ سے 2018 کا الیکشن جیت کر ایم این اے منتخب ہوئے تھے 2013 کا بھی الیکشن انہوں نے نوشہرہ کی سیٹ سے ہی جیتا تھا جہاں سے انہوں نے ایم پی اے کا الیکشن لڑا تھا اور بعد میں انہوں نے وزارت اعلی کی دوڑ سنبھالی_

پرویز خٹک  نے اس سے پہلے بھی مختلف پارٹیاں بدل لی ہیں حال ہی میں تحریک انصاف پر مشکل وقت انے پر پرویز خٹک نے سابق وزیراعلی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی نئی پارٹی جس کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریاں رکھا ہے وہ لانچ کر دی ہے اور وہ اب عمران خان سے راہ جدا کر چکے ہیں اور اب وہ اپنی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین سے نوشیرہ سے الیکشن لڑیں گے ان کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں کے پی کے سے وزیراعلی ان کا ہوگا اور وہ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔ پرویز خٹک نے اپنے ساتھ مزید ہیں ایم پی اے لانے کا دعوی کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ نوشیرہ میں ایک بڑا سیاسی جلسہ کریں گے جس کے بعد ان کی سیاسی طاقت کا سب کو پتہ چل جائے گا۔

پرویز خٹک کا شمار پاکستان کے بزرگ سیاستدانوں میں ہوتا ہے پرویز خٹک نوشیرہ کی سیٹ سے ایم این اے منتخب ہو کر ائے تھے انہوں نے بعد میں پاکستان کا وزیر دفاع بنا دیا گیا تھا۔