تازہ ترین:

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔

dengue in pakistan

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے 21 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2262 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ ڈینگی کے 51 مریض ہولی فیملی ہسپتال، 16 ڈی ایچ کیو ہسپتال اور تین واہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی کے ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 12 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 12 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور 1,11,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔