حکومت کا کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

نگران وزیراعلی پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 13 اگست کو صرف اور صرف عوام قومی پرچم لہرا سکے گی اور اپنے گھروں یا گاڑیوں پر لگا سکے گی ہم کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی کی اجازت بالکل نہیں دیں گے۔
نگران وزیرا اعلی محسن نقوی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں یوم آزادی پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیصلے کیے گئے جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپیکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر احکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں یوم آزادی پر فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
.وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اگر کوئی شخص ون ویلنگ کرے یا ہلڑ بازی کرے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
تمام حکومتی ارکان کو بس ریلی جلسے روکنے کی پڑی ہوئی ہے لیکن عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے لبرٹی چوک میں 40 کروڑ روپے خرچہ کر کے ایک بہت بڑا جھنڈا لہرانا ہے۔ اب آپ خود بتائیں کہ 40 کروڑ روپے کا کبھی کوئی جھنڈا بن سکتا ہے؟ اتنی زیادہ کرپشن کی انتہا ہے کہ عوام کو سیدھا 40 کروڑ بتاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا ہی نہیں کہ 40 کروڈ کس چیز پہ خرچہ آئے گا۔وہی 40 کروڑ کی اگر نوکریاں دے عوام کو تو عوام کتنی سکون میں آ جائے۔ یہ لوگ صرف کھانے اور پینے آتے ہیں اور اپنی عیاشیاں پوری کرنے آتے ہیں۔ اتنی بڑی کرپشن کرتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے یہ پاکستان کو کبھی سیدھا نہیں ہونے دیں گے یہ خود چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ تباہ و برباد رہے اور یہاں کی عوام مہنگائی کے نیچے بس دبتی رہے اور خود ہم لوگ عیاشیاں مارتے رہیں۔ 40 کروڑ روپے کا کوئی جواز بنتا ہے کہ لبرٹی چوک میں 40 کروڑ کا جھنڈا لے رہایا جائے ادھر مہنگائی سے عوام چیخیں مار مار کے مر گئی لیکن ان کو خیال نہ آیا۔ یہ قیامت کے دن اللہ کو جواب دیں ہوں گے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا پاکستان کو تباہ کر دیا ان لوگوں نے۔