تازہ ترین:

عمران خان کو ایک بار پھر ریلیف نہ مل سکا۔

imran khan didnot relief from ihc

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تقرری کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تقرری کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ سے خود کو الگ کرلیا۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ میں جسٹس میاں گل حسن کی پہلی سماعت پر دی گئی آبزرویشنز سے متفق ہوں، اپیل میرے علاوہ کسی اور جج پر مشتمل دو رکنی بنچ میں مقرر کی جائے۔

جس کے بعد جسٹس تمان رفعت اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل نیا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا جو آج جیل ٹرائل اور جج کی تقرری کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔