تازہ ترین:

نواز شریف کب وطن واپس آئیں گے؟ معلوم ہو گیا

nawaz shareef
Image_Source: Google

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نواز شریف یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو لندن واپس پہنچ گئے۔

نواز شریف 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما 28 جولائی کو دبئی سے اٹلی روانہ ہوئے، انہوں نے اٹلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کا بھی دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن میں رہائش گاہ پر کئی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر اعلیٰ رہنما بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آئیں گے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ یہ پاکستان واپس آئیں یا نہ آئیں انہوں نے پاکستان کی تباہی کر دی ہے۔ ان کے بھائی شہباز شریف 16 ماہ پاکستان میں حکومت کر کے گئے ہیں انہوں نے 16 ماہ میں پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔یہاں کی عوام پاکستان میں رہنے کو صرف اور صرف مجبور ہے اگر ان کو موقع ملے تو وہ پاکستان کو چھوڑ کر چلے جائیں۔ کیونکہ انہوں نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح اتنی زیادہ کر دی ہے کہ عام آدمی کا گزر بسر کرنا بہت زیادہ مشکل ہے یہاں پاکستان میں کوئی انصاف نام کی چیز نہیں ہے جس کا دل کرتا ہے وہ حکومت میں آتا ہے اور پاکستان کو لوٹ کر چلا جاتا ہے اور قرضوں کا بوجھ اگلی حکومت پر ڈال جاتا ہے۔ پچھلی حکومت آتی ہے تو وہ اور قرضے لے کے پاکستان میں مہنگائی کرتی ہے۔ پاکستان میں صرف اور صرف 72 سالوں میں ایسا چلتا آ رہا ہے اور ایسا ہی چلتا رہے گا ان حکمرانوں کو کل قیامت کے دن 30 کروڑ عوام کے سامنے کھڑا ہونا ہوگا اور انہیں جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا اور ان کے لوگوں کے ساتھ کیا کیا۔