ڈی آئی خان حملے میں دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

Image_Source: google
منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نجی آئل اینڈ گیس ڈرلنگ کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم ملزمان کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت عارف اور علی جب کہ زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی عالم شیر، فضل شاہ اور عطا الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کے کیمپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔