تازہ ترین:

آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

imf say pakistan govt to tax on farmer

اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے دو دور آج (جمعرات) کو ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولی کا منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور پلان کا جائزہ لینے کے بعد آئی ایم ایف مزید اقدامات تجویز کرے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نے خوردہ فروشوں، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا ہے اور ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں فوری نئے اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریٹیلرز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم آئی ایم ایف اس سے مطمئن نہیں اور صوبوں سے زرعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹائم لائن مقرر کرنے کا کہا ہے۔


یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس پالیسی اور الگ الگ ٹیکس وصولی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ہے جس میں اس نے موجودہ مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ان شعبوں سے مکمل ٹیکس وصول کیا جائے جہاں ٹیکس وصولی کم ہے۔