سائفر کیس 14 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی، اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں لایا گیا۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی سائفر کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں اور سابق وزیر خارجہ کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں موجود ہیں۔