تازہ ترین:

9 مئی کو جو واقعات ہوئے ان کی سزا ان کی ذمہ داروں کو ملنی چاہیے:علی محمد خان

ali muhammad khan

پی ٹی ائی کے اہم رہنما علی محمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی سزا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے ۔

ایک چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کو جو بھی واقعات ہوئے ان کی سزائیں ان کے ذمہ داروں کو ملنی چاہیے نہ کہ پی ٹی آئی کو.

علی محمد خان نے مزید کہا کہ احتجاج سیاسی مقامات پر تو کیا جا سکتا ہے لیکن فوج کے ایریا اور کینٹ کے علاقوں میں بالکل نہیں کیا جا سکتا اور ساتھ ہی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کے دعووں پر کہا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں بلکہ راتوں کو دیکھنے چاہیئں۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کیونکہ وہ نو مئی کے واقعات میں شامل تھے اور نو مئی کے واقعات کے بعد بہت سے رہنما نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا۔ پرویز خٹک تک نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا اور خیبر پختون خواہ میں اپنی ایک الگ سے جماعت بنا لی۔علی محمد خان کو بھی گرفتار کیا گیا اور یہ رہا ہو کے باہر آگئے اور ان کا کہنا ہے کہ جونسے نو مئی واقعات میں اصل ذمہ دار ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ باقی جو بے زما لوگ ہیں انہیں رہا کر دیا جائے نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے نو مئی کے واقعات کی پوری پلاننگ کی ہوئی تھی۔آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ عمران خان بھی اب توشہ خانہ کیس میں جیل کے اندر ہیں۔انہیں پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے توشہ خانہ سے چیزیں بیچ کر فائدہ حاصل کیا اور اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔