نون لیگ ایم کیو ایم میں اتحاد بلاول بھٹو نے رد عمل دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کراچی کے لوکل گورنمنٹ انتخابات کی طرح آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی والے محنتی ہیں انہیں تمام سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کراچی کے بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری اور معاشی بحران کا خاتمہ چاہتی ہے۔
سندھ میں حالیہ سیاسی اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اتحاد سے کوئی سیاسی دھچکا لگانے کی بجائے صرف پی پی پی کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جیالے ملک بھر کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ملاقات کی اور پیشکش کی کہ اگر سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک واپس لیں تو انتخابات کرائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں میں پہنچ کر ادارے کو نشانہ بنانا نامناسب ہے۔