تازہ ترین:

گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کو مفت بجلی دینے کے علاوہ پیسے دینے کا اعلان کردیا۔

govt of pakistan free electricity unit

نگراں وفاقی حکومت نے بدھ کو بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت یونٹ دینے کے بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کو مفت یونٹس کی بجائے ماہانہ کیش ملے گا۔

ڈسکوز کے گریڈ 17 کے افسر کو ماہانہ 15,858 روپے ملیں گے جبکہ گریڈ 18 کے افسران کو 600 مفت یونٹس کی بجائے 21,996 روپے ماہانہ ملیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گریڈ 19 کے افسران کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے جبکہ گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے ملیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55536 روپے ملیں گے۔

دوسری جانب بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو 24 ہزار 570 روپے ماہانہ ملیں گے جب کہ گریڈ 18 کے افسران کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26 ہزار 460 روپے ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جینکوس کے گریڈ 19 کے افسر کو 42 ہزار 720 روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ گریڈ 20 کے افسر کو 46 ہزار 992 روپے ماہانہ ملیں گے۔

مزید یہ کہ جنریشن کمپنیوں کے گریڈ 21 کے افسران کو 55,536 روپے دیئے جائیں گے۔