تازہ ترین:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو پشاور ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو بدھ کے روز پشاور ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر کو ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ عمرہ ادا کرنے جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو سادہ کپڑوں میں اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں رہائی سے قبل تین گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسفزئی نے کہا کہ جب ان کی پرواز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی تو انھیں رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ میں کسی بھی معاملے میں مطلوب نہیں ہوں لیکن پھر بھی انہوں نے مجھے حراست میں لے لیا۔