تازہ ترین:

کے الیکٹرک کے صارفین پر مزید 1.52 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کیا جائے گا

electricity bills
Image_Source: google

نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پیر کو کراچی الیکٹرک (کے ای) کے صارفین پر 1.52 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صارفین سے نومبر 2023 سے دسمبر 2024 تک کے بجلی کے بلوں میں سرچارج وصول کیا جائے گا۔

اضافی سرچارج عائد کرنے سے صارفین پر 24.5 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اتھارٹی نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کی جانب سے جلد ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی امید ہے۔