تازہ ترین:

رہنما پی ٹی آئی منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

munza hassan pti
Image_Source: Google

منزہ حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات اور جو فوجی اور سرکاری بلڈنگوں پر حملے ہوئے اور ان کو جو نقصان پہنچا میں ان کی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے وہاں جو کچھ بھی 9 مئی والے دن ہوا وہ بہت غلط ہوا۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو تحریک انصاف سے الگ کرنے کا اعلان کرتی ہوں اور ذرائع کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کر سکتی ہیں۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد بہت سے اہم رہنما بھی انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ لیکن ان کی گرفتاری سے پہلے ہی فواد چوہدری، پرویز خٹک جیسے بڑے بڑے نام بھی ان کو چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوھدری نے استحکام پاکستان میں شمولیت کر لی تھی لیکن پرویز خٹک نے اپنی الگ پارٹی بنا کر خود اس کے چیئرمین بن گئے ہیں  عمران خان کی پارٹی کو نو مئی کے واقعات کی وجہ سے بہت بڑا دھچکا لگا ہے ان کی پارٹی ختم ہوتی نظر آرہی ہے اور اب منزہ حسن نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے اور نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر رہی ہیں اور جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں شمولیت کر رہی ہیں۔جتنے بھی لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ زیادہ تر جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں جا رہے ہیں۔ فواد چوھدری نے بھی استحکام پاکستان جوائن کی ہے اور صمصام بخاری نے بھی۔اب دیکھنا ہوگا کہ اگے کون کون پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جاتا ہے۔