اہلیہ کی طبیعت ناساز، شہباز شریف علاج کیلیے لندن جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے آخری خطاب کریں گے خطاب کرنے کے بعد وہ اپنی بیگم جناب نصرت شہباز کا چیک اپ کروانے لندن جائیں گے شریف خاندان اپنا چیک اپ لندن میں ہی کرواتے ہیں شہباز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب بھی رہ چکے ہیں انہوں نے وزارت عظمی کا منصب 2022 میں سنبھالا تھا شہباز شریف اپنی بیگم کے چیک اپ کے سلسلے میں لندن جائیں گے اس سے پہلے نواز شریف بھی چیک اپ کے سلسلے میں لندن چلے گئے ہیں_
وزیر اعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کے علاج کے لیے 14 اگست کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے۔
لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مسز نصرت شہباز گزشتہ چار روز سے ماڈل ٹاؤن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی طبیعت بگڑتی جا رہی ہے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں علاج کے لیے لندن لے جانے کا انتظام کیا۔
اطلاعات کے مطابق محترمہ نصرت شہباز ماضی میں علاج کے لیے بیرون ملک سفر کر چکی ہیں اور ڈاکٹر کی جانب سے انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت ملنے پر وہ بیرون ملک سفر کریں گی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے اسلام آباد سے لاہور گئے۔ انہوں نے اتفاق ہسپتال کا دورہ کیا جہاں محترمہ نصرت شہباز اس وقت زیر علاج ہیں۔ ان کے دو بیٹے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی ہسپتال میں اپنی والدہ کی عیادت کے لیے گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن میں زیر علاج ہیں