تازہ ترین:

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار کرلیا

CTD arrests ‘Lyari gang war commander’ in Karachi

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تفتیشی شعبے نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ’کمانڈر‘ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت میر محمد بخش کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے دشتی وسیم گروپ کا کمانڈر ہے اور اسے پرانے گولیمار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شخص مبینہ طور پر سندھ پولیس اور رینجرز کے خلاف متعدد فائرنگ میں ملوث ہے، اس دوران شہر میں قتل، دہشت گردی اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی نامزد ہے۔