تازہ ترین:

اب ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں خدا کا شکر ہے: راجہ پرویز اشرف

raja pervaiz ashraf
Image_Source: Google

14 اگست کے عظیم موقع پر قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قوم کو مبارکباد دی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم 7 دہائیوں سے بہت مشکلات میں جا رہے ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اب ہم بالکل صحیح سمت میں جا رہے ہیں.

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسا عظیم ملک ملا قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج تحسین بھی پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے ساتھ میں پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری مصلح افوج نے پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ہمیں اس آزادی کے موقع پر کشمیری بہن اور بھائیوں کو بالکل نہیں بھولنا چاہیے۔

اگر دوسری جانب دیکھا جائے تو ان کو اب نظر ایا ہے کہ پاکستان صحیح جانب جا رہا ہے؟لیکن پچھلے 72 سالوں سے ان میں سے کسی کو پتہ نہیں چلا کہ پاکستان کس طرف جا رہا ہے ؟14 اگست کے موقع پر تمام بڑے بڑے لیڈروں نے پیغامات تو جاری کر دیے کہ پاکستان بہت اچھا ہے بہت صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ لیکن کیا انہوں نے یہ سوچا کہ 72 سالوں میں پاکستان کدھر گیا؟ پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ پاکستان کو اتنی مشکلات ہیں کہ پاکستان کی عوام چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہم مر چکے ہیں۔ لیکن ان میں سے کسی بھی حکمران کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔سب اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں سب نے بڑے بڑے پیغامات تو جاری کر دیے کہ 14 اگست پاکستان زندہ آباد۔ لیکن کیا ہم نے یہ سوچا کہ اس 14 اگست کے موقع پر پاکستانی عوام کو کچھ بڑا انعام دیں سوائے اس کے کہ 2 پر ایک بڑا پرچم لہرا دیا گیا  لاہور لبرٹی مارکیٹ میں 40 کروڑ کا بڑا پرچم لہرا دیا گیا۔ کیا وہی پیسوں سے غریب لوگوں کی امداد نہیں ہو سکتی تھی؟ وہی پیسوں سے نوکریاں نہیں بن سکتی تھیں؟ لیکن نہیں پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے ان کے بقول۔