پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت سمیت دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

Image_Source: google
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت اور کارکنوں کے خلاف ہفتہ کو صوابی میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی۔
حکام نے پی ٹی آئی کے 21 مقامی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی، غیر مجاز اجتماع، جلسے جلوس، احتجاج یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اختیار دیتی ہے۔
سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطا اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی اور عدنان قیصر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔