تازہ ترین:

بشری بی بی کی تھانہ کوہسار مقدمے میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی گئی

bushra bibi imran khan

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشرہ بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ باقی مقدمات میں شامل تفشیش ہوں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی کے واقعات پر بشرہ بی بی اور عمران خان کے خلاف 7 کیسز کی سماعت کی یہ سماعت جج محمد سہیل نے کی۔

عمران خان کی اہلیہ اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت کا سامنا کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بشرہ بی بی کے شوہر جو کہ چیئرمین پی ٹی آئی بھی ہیں۔عمران خان توشہ خانہ کیس میں جیل میں موجود ہے انہیں تقریبا جیل میں گئے 17 سے 18 دن ہو چکے ہیں۔ انہوں نے توشہ خانہ سے چیزیں بیچ کر آمدن اکٹھی کی اور اپنی فائل ریٹرن میں جمع نہیں کروائی۔ جس کی وجہ سے ان پر توشہ خانہ کا کیس بنا اور وہ اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔جس وجہ سے ان کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

9 مئی کے واقعات کے بعد بہت اہم رہنما نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ جیسا کہ پرویز خٹک نے اپنی خیبر پختون خواہ میں ایک الگ پارٹی بنا لی اور باقی تمام اہم رہنما فواد چوہدری وغیرہ استحکام پاکستان میں جا ملے۔جس کی وجہ سے عمران خان کو بہت زیادہ دھچکے لگے اس وقت ان کی پارٹی تقریبا ختم ہونے کے برابر ہے۔ کوئی بھی ان کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔جو نو مئی سے پہلے بہت عروج پر تھے اور اج زوال کا شکار ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ الیکشن میں ان کی کیا مقبولیت رہتی ہے اور ان کو کتنا ووٹ پڑتا ہے۔9 مئی کے واقعات کے خلاف جو سماعت ہوئی وہ ساری سات کی سات سماعت جج محمد سہیل نے کی۔ اب اگلی سماعت میں دیکھنا ہوگا کہ وہ کوئی فیصلہ کر پاتے ہیں یا سماعت کو ملتوی کرتے ہیں۔