تازہ ترین:

عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے اہم خبر سامنے اگئی

important news of imran khan

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ توش خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔

جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے درخواست کی ابتدائی سماعت کی اور بعد ازاں اسے لارجر بینچ کو بھیج دیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ای سی پی نے انہیں 8 اگست 2023 کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جو انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کو کالعدم قرار دیا جائے اور نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے اور ان کے موکل انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔