تازہ ترین:

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

imran khan and shah mehmood qureshi bail

پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی تین مقدمات اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی ضمانت کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ہر رہنما کی 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں احتجاج کے تناظر میں 5 مقدمات درج کیے گئے تھے۔