امریکا نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا، "امریکہ خیبرپختونخوا میں ایک سیکورٹی پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ "مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے میں پاکستان کی عوام كيساتھ کھڑا ہے"۔
انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ گزشتہ ہفتے کے شروع میں، امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے لاحق نئے خطرے کے تناظر میں اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈال دیا، جیسا کہ صدر بائیڈن کے معاون خصوصی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان افغانستان میں سرحد پار سے ٹی ٹی پی کی طرف سے بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں سے دوچار ہے۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ اس ہفتے کے شروع میں پاکستان گئے اور وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکام سے بات چیت کی۔ اپنے تین روزہ دورے کو مکمل کرنے سے پہلے، ہفتے کے روز افغانستان کے لیے امریکی پوائنٹ مین نے ایک بیان میں ٹی ٹی پی کی طرف سے پاکستان کو لاحق "سنگین خطرے" کا اعتراف کیا۔