عمران خان نے جیل سے اہم پیغام جاری کر دیا

عمران خان نے کہا کہ میں جیل میں قران پاک کی تلاوت کرتا ہوں جس سے مجھے مشکلات برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت ملتی ہے۔
عمران خان نے بشری بی بی سے ملاقات میں مزید کہا کہ انہیں سی کلاس میں رکھا گیا ہے تاہم انہیں کسی سے کوئی شکوہ نہیں لیکن وہ کسی بھی صورت غلامی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے بشری بی بی سے فرمائش کی کہ انہیں دی ویژن آف اسلام، الشیفا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور دو چار کتابیں ایسی دے دیں تاکہ وہ انہیں پڑھ سکیں۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ بشری بی بی نے عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بالکل خیریت سے ہیں۔ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے انہوں نے ملاقات جمعرات والے دن کی تھی اور انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان کو پچھلے ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پہ توشہ خانہ کرپشن کا الزام تھا انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف کی رقم کے گوشوارے نہیں جمع کروائے تھے۔
بشری بی بی نے عمران خان سے تقریبا 30 منٹ کی میٹنگ کی جس میں انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ انہیں اب بھی چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے وہ سیل سی کلاس ہے لیکن انہوں نے کہا کہ میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا مجھے سی کلاس میں رہنا پڑے بے شک۔
آپ کو ہم مزید بتاتے چلیں کہ عمران خان کے بہت سے ساتھی بھی انہیں چھوڑ گئے ہیں۔ پرویز خٹک نے اپنی الگ پارٹی بنا لی ہے اور فواد چوھدری جیسے بڑے نام استحکام پاکستان میں شامل ہو گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ صمصام بخاری بی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں اور جنہگیر ترین سے ملاقات کر رہے ہیں۔