پاکستان نے حج موبائل ایپ معتارف کروا دی

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کی جانب سے تیار کردہ حج ایپلیکیشن بدھ کو شروع کی گئی۔
حج آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنے والی ایپلی کیشن کا آغاز نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کیا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے پاک حج ایپ کے اجراء کو ایک اہم کامیابی کے طور پر اجاگر کیا، جس سے حجاج کرام کے لیے ایک سادہ کلک کے ساتھ تمام ضروری معلومات تک رسائی کو ہموار کیا جا رہا ہے۔