تازہ ترین:

شیخوپورہ ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Four of a family killed in Sheikhupura road accident

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جمعہ کو ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بدقسمت خاندان کے افراد شادی میں شرکت کے بعد سمبڑیال واپس جا رہے تھے۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا۔