سپریم کورٹ سے اہم کیس کا فیصلہ آج ہوگا

سات رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے اور اس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
بنچ آج (منگل) صبح 11:30 بجے تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔
پی ایم ایل این کے سپریمو نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کو 2017 میں سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔