تازہ ترین:

عمران خان کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر سامنے اگئی

imran khan paper rejected by lhr high court

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔