تازہ ترین:

چیئرمین پی ٹی آئ کو جیل نہیں توڑ سکتی۔حفیظ اللّه نیازی

imrankhan

پاکستان میڈیا کے سینیئر صحافی اور عمران خان کے ناقدین میں شمار ہونے والے حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل نہیں توڑ سکتی حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں 2017 18 میں میں نے اسٹیبلشمنٹ کے چند لوگوں کو کہا تھا کہ اپ کا مقابلہ جب عمران خان سے ہوگا تو اپ بے نظیر اور نواز شریف کو بھول جائیں گے حفیظ اللہ  نیازی کا مزید کہنا تھا کہ اپ عمران خان کو اس سے بھی بدتر جگہ پہ رکھ لیں لیکن وہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ وہ جیل کا مقابلہ کرنا جانتا ہے ان کا کہنا تھا عمران خان دن میں چھ سات گھنٹے دھوپ میں ورزش کیا کرتا تھا جو اس کی جیل میں سب سے بڑا سہارا بنے گی_

عمران خان کے ناقدین میں شمار ہونے والے صحافی حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ میری چار پانچ چیزیں عمران خان کی نوٹ کر لیں پہلی بات یہ ہے کہ عمران خان بہت دیر ادمی ہیں وہ اپ کو سرپرائز دیں گے ان کا کہنا تھا کہ اپ عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے جیل میں انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور عمران خان کو اس بات کی تسلی ہے کہ مجھ کے ختم کرنے کے بعد یہ ملک حکمرانی کے قابل نہیں رہے گا اور حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ وہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان اس بات پر رائٹ پر ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ میں طاقتور حلقوں کو یہ کہتا ہوتا تھا کہ عمران خان نواز شریف یا دوسروں کی طرح بھاگے گا نہیں وہ ہر طرح کا مقابلہ کرے گا لیکن تب میری بات کسی کو سمجھ نہیں اتی تھی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں ہر قسم کی مصیبت برداشت کر لے گا لیکن وہ ملک سے ڈیل کر کر باہر نہیں جائے گا اور وہ پاکستان میں ہی رہے گا حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں گا کہ اگر عمران خان ڈیل کر کے باہر چلا گیا مجھے نہیں لگتا کہ وہ ڈیل کر کے باہر ہی جائے گا۔