پاکستان مسلم لیگ نون کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما میر اسلم رند نے عام انتخابات 2024 کے لیے پارٹی ٹکٹ سے ’نظر انداز‘ کیے جانے کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔
پارٹی چھوڑتے ہوئے میر اسلم رند نے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر پر پارٹی ٹکٹ دینے میں اقربا پروری کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی سربراہ نے میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے داماد کو ٹکٹ دیا۔
میر اسلم رند کا کہنا تھا کہ امیدوار حلقے کا رہائشی ہونا چاہیے، وہ اس کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اضلاع کے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میر اسلم رند نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 42 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آگئے۔