تازہ ترین:

حکومت نے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری شروع کر لی

electricity price hike in pakistan

حکومت عوام پر ایک اور برقی بم گرانے کے لیے تیار ہے جو پہلے ہی انتہائی مہنگائی کی معیشت میں پس رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کرادی۔

یہ درخواست سی پی پی اے نے نیپرا سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں کی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔