اصفہ بٹو نے بلاول کو ووٹ دینے کے حوالے سے عوام کو خوشخبریاں سنا دی

آصفہ بھٹو کہتی ہیں: "بلاول کو 300 یونٹ مفت بجلی حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیں" آصفہ بھٹو کہتی ہیں: "بلاول کو 300 یونٹ مفت بجلی حاصل کرنے کے لیے ووٹ دیں"
کراچی: آصفہ بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم بنانے کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔
آصفہ بھٹو نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بھائی بلاول بھٹو کے لیے بھی نعرے لگائے۔
حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ نے کہا کہ اگر آپ 300 یونٹ مفت بجلی، ڈبل تنخواہ اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بلاول کو ووٹ دینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔