نوجوان (پی ایم ایل این) کا مستقبل ہے اور ان کا ہر شعبے میں ترقی کرنا ان کا حق ہے:مریم نواز

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف نے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوارڈینیٹرز سے ملاقات کی اور امیدواروں کو نوٹیفکیشنز دیے گئے۔پنجاب بھر میں امیدواروں کو مریم نواز شریف نے نوٹیفیکیشز دیے۔
مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پارٹی کی اصل طاقت پاکستان کے نوجوان ہیں یہ ہماری پارٹی کا مستقبل ہے اور ہم انہیں زندگی کے ہر شعبے میں ترقی دیں گے اور ان کا ہر شعبے میں ترقی کرنے کا حق بھی ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ہمارا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے ہر دور میں یوتھ کو لیپ ٹاپ دیے اور کھیلوں میں فروغ دیا۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ نون کے شیر ہیں اور شیروں نے ہر موقع پر نواز شریف کا ساتھ دیا ہے نواز شریف نے جب بھی اپنے نوجوانوں کو کال دی وہ اپنے قائد کے لیے باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان تیاری کر لیں پاکستان مسلم لیگ نون کے شیر میاں نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور آپ لوگوں کے درمیان ہوں گے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ نے ایک فتنہ اور انتشار پسند شخص کو دیکھ لیا جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کیے انہوں نے کہا وہ صرف اور صرف پاکستان میں فتنہ اور فساد چاہتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ گالی کی سیاست کی۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ عمران خان جو کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں وہ اس وقت جیل میں ہیں اور ان کے اہم رہنما بہت ساروں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا ہے اور کئی رہنما استحکام پاکستان میں شامل ہو چکے ہیں اور کئیوں نے اپنی الگ پارٹی بنا لی ہے اس لیے پی ٹی آئی اس ٹائم بہت دشواری میں ہے۔