تازہ ترین:

آسیہ عظیم سابقہ رکن پی ٹی آئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کر لی

jahangir tareen party
Image_Source: Google

پی ٹی آئی کی اہم رہنما آسیہ عظیم نے پی ٹی آئی چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کر لی۔ انہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران انہوں نے شمولیت کا اعلان کیا۔
آسیہ عظیم کے ساتھ ساتھ ایک اور سماجی ورکر آمنہ فاروق نے بھی جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں شمولیت کر لی اور جہانگیر ترین نے دونوں کو پارٹی کا مفلر بھی پہنایا۔
اس موقع پر عون چوھدری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی جہانگیر ترین،آسیہ عظیم اور آمنہ فاروق کے ساتھ موجود تھیں۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ نو مئی کے واقعات کے بعد فواد چودری جیسے بڑے نام پرویز خٹک جیسے بڑے نام انہوں نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا اور پرویز خٹک نے اپنی الگ پارٹی منتخب کی کر لی منتخب کرنے سے مراد انہوں نے اپنی ایک الگ پارٹی بنا لی اور فواد چوہدری جیسے بڑے نام جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں مل گئے اور بہت سے اہم رہنما جو پی ٹی آئی کے سر کا تاج تھے ان سب نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا اور سب کے سب جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں جا ملے اس سے عمران خان جو کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا کیونکہ ان کے سب اہم رہنما استحکام پاکستان میں جا ملے اور اب خبروں کے مطابق آسیہ عظیم نے بھی اور آمنہ فاروق نے بھی استحکام پاکستان جوائن کر لی ہے اور انہوں نے جہانگیر ترین کے ساتھ فوٹو بھی کھنچوائی ہے اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بہت زیادہ دشواری کا سامنا ہے۔اگے دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو اور کتنے جھٹکے لگتے ہیں۔