پنجاب میں نمونیا پھیلنے لگا

محکمہ صحت پنجاب نے انکشاف کیا کہ صرف جنوری میں 11 ہزار بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور میں سینے میں شدید انفیکشن کے باعث 251 بچے ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔
طبی ماہرین نے نومولود کی پیدائش کے بعد پہلے 1000 دنوں کی اہمیت پر زور دیا۔
لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں نمونیا سے اموات رپورٹ ہوئیں۔