تازہ ترین:

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ 11 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

blast in south waziristan

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب  بم اس وقت پھٹ گیا جب مزدوروں کی وین  اس کے پاس سے گزر رہی تھی اس حادثے میں 11 مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے_

زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا-

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان میں دہشت گرد کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے پاکستان 2001 سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے اس کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے پاکستانی فوج کے نوجوانوں نے اس دہشت گردی میں شہادتیں بھی دی ہیں اس دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے پاکستانی افواج میں بھی ہزاروں کی تعداد میں افواج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی جانیں قربان کی ہیں اور معشیت کے لحاظ سے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں اس وقت معیشت کی بڑی حالت ہے اور لوگوں کا جینا کافی محال ہوا پڑا ہے دہشت گردی کی وجہ سے بین الاقوامی انویسٹمنٹ بھی پاکستان میں نہیں ارہی جس کی وجہ سے پاکستان میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دہشت گردوں کی اس کاروائی میں پاکستان کے عظیم بیٹوں نے  کافی جانے دی ہیں شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں کی کاروائی کی وجہ سے پاکستانی افواج کے نوجوان شہید ہو گئے ہیں اس کاروائی کی وجہ سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے اب پوری قوم کو یکجا ہو کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا پڑے گی اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرنا پڑے گا۔