شن کمیشن نے مختلف حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو چار حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ کے این اے 8 اور پی کے 22 کے ساتھ ساتھ کوہاٹ کے پی کے 91 میں بھی انتخابات شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔
پاکستان بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
ای سی پی نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ تینوں حلقوں میں امیدواروں کی موت ہو چکی ہے۔
کمیشن نے مزید کہا کہ حلقے کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اور امیدواروں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرانا ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 266 صادق آباد میں انتخابی امیدوار چوہدری اسرار گوندل کے انتقال کے بعد انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ای سی پی نے کہا کہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔