سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے لگی

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتے کے روز 216,000 روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی فروخت 217,700 روپے تھی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1,458 روپے کمی سے 1,85,185 روپے ہو گئی جو 186,643 روپے تھی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 171,089 روپے سے کم ہو کر 169,753 روپے ہو گئی۔ .
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,600 اور 2,229.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2,074 ڈالر سے 2,059 ڈالر ہوگئی۔