تازہ ترین:

نہروں سے پانی چوری کرنے والے زمینداروں کی لسٹ تیار کر لی گئی۔

Canal River Theif

پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں آٹھ جگہ پر نہر کا پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق با اسرزمیندار نہروں سے پانی چوری کر کے اپنی فصلوں کو دیتے ہیں اور جس سے چھوٹے زمینداروں کی  حق تلفی ہوتی ہے_

سب ڈویژنل افیسر کے مطابق زمینداروں کے خلاف رپورٹ پولیس تھانے میں بھیجی جا چکی ہے اور جلد ہی ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان میں نہروں سے پانی چوری کرنا معمول کا کام ہے بڑے زمیندار نہروں سے پانی چوری کر کے اپنی زمینوں کو لگا لیتے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے زمین داروں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ان کو پورا پانی نہیں ملتا پورا پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی فصلیں خراب ہو جاتی ہیں اور ان کو معاشی اور مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے اس وجہ سے محکمہ نہر پنجاب نے اب نہروں سے پانی چوڑی کرنے والوں کی لسٹیں تیار کر لی ہیں تاکہ ان کو پکڑا جا سکے اور غریب زمینداروں کا مالی نقصان ہونے سے بچایا جا سکے اس سلسلے میں سب سے پہلے کاروائی پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں کی جائے گی جس میں نہر نہروں سے پانی چوری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ائندہ لوگ نہروں سے پانی چھوڑی نہ کر سکیں اور اپنے حصے کا ہی پانی اپنی زمینوں کو لگائیں اس سے چھوٹے زمینداروں کو فائدہ ہوگا اور ان کی فصل بھی اچھی ہوگی۔

حکومت پنجاب کو چاہیے نہروں سے پانی چوری کرنے والوں پر مزید کریک ڈاؤن کریں تاکہ وہ خود کو قانون کے خوف سے ائندہ نہروں سے پانی چوری نہ کر سکیں نہروں سے پانی چوری کرنے سے حکومت پنجاب کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے اس نقصان میں غریب کسان بھی شامل ہیں جن کا پانی محکمہ کے لوگوں کی ملی بھگت  سے چوری کر لیا جاتا ہے۔