تازہ ترین:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

asad umar,arrest,pti

گمشودگی سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر جو تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور سابقہ وفاقی وزیر بھی ہیں انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے اور پولیس نے بھی اسد عمر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسد عمر کو نو مئی کے واقعہ کی تحقیقات میں بھی گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے مکمل پلاننگ کی ہوئی تھی کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد کیسے حملہ اور ہونا ہے پھر بعد میں گرفتار ہوئے۔جب بعد میں گرفتاری سے نجات ملی تو انہوں نے پی ٹی آئی میں جونسا ان کا عہدہ تھا اس سے ختم ہونے کی پریس کانفرنس کی جس کے بعد انہوں نے تھوڑی دیر کے لیے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر لی اس کے بعد سائفر کی گمشودگی کا منظر سامنے آیا جس میں شاہ محمود قریشی،عمران خان، اسد عمر کا نام سامنے  آیا اس کے بعد یہ کیس چلا اور سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا عمران خان کو پہلے ہی توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے اور ان پر مزید مشکلات آن پڑی ہیں دن بدن پی ٹی ائی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے توشہ خانہ اور سائفر کی گمشودگی میں بڑا ہاتھ کیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کو اس کیس میں رہائی ملتی ہے کہ نہیں کیونکہ یہ سائفر کیس بہت اہمیت کا حامل ہے عمران خان نے سائفر کی بنیاد پر الزامات لگائے تھے کہ ان کو اس سائفر کی وجہ سے حکومت سے نکالا گیا ہے۔