بلوچستان میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

بلوچستان میں 1488 کلو گرام کی اعلی کوالٹی کی چرس پکڑی گئی جو کہ سمندر کے ذریعے بیرون ملک سمگل ہونا تھی اس شرط کی مالیت تقریبا 24 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی سے اطلاع ملی تھی کہ اتنی بھاری مقدار میں چرس بیرون ملک سمگل کی جائے گی اس کے بعد ہم نے اپنی ٹیمیں بنا لی جنہوں نے اس اپریشن کو کامیاب کیا اور اتنی باری مقدار میں چرس برآمد ہوئی کوسٹ گارڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کر دم لیں گے۔
پاکستان میں اج کل منشیات نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں نوجوان منشیات کا شکار ہو رہے ہیں اور دن بدن نشے جیسی لعنت کا شکار ہو رہے ہیں لہذا اپنے اپ کو نشے سے بچانے کے لیے ہمیں ایسی صحبت اختیار کرنی چاہیے۔
حکومت پاکستان کو منشیات کی روک تھام کے لیے اقدام کرنے چاہیے تاکہ نوجوان نسل منشیات سے محفوظ رہ سکے پاکستان میں ہر سال لاکھوں نوجوان منشیات کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں منشیات کسی بھی ملک کے لیے ایک بیماری سے کم نہیں۔
منشیات ایک جان لیوا مرض ہے نوجوان نسل اج کل ڈپریشن اور اپنے حال کی وجہ سے پریشان ہیں جس کے باعث وہ منشیات کی طرف راغب ہوتے ہیں وقتی سکون کی وجہ سے وہ منشیات کے عادی ہو جاتے ہیں اور بعد میں ان کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ایک سروے کے مطابق پاکستان میں نوجوان نسل منشیات کی طرف تیزی سے راغب ہو رہی ہے جو پاکستان کے لیے انتہائی لمحہ فکریہ ہے حکومت پاکستان کو نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے سیمینار اور دیگر اقدامات منعقد کرنے چاہیے۔
منشیات سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے۔