امریکہ نے پاکستان الیکشن کے حوالے سے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

امریکہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتا ہے اور اس کا جائزہ لینا جاری رکھے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔ وہ فراڈ کے الزامات کی مکمل تحقیقات بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'دھاندلی کے دعوؤں کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، بے ضابطگیوں کی تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم جمہوری عمل کا بھی احترام کرتے ہیں'۔
میتھیو ملر نے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی، آئین کے احترام، آزاد صحافت اور متحرک سول سوسائٹی کے احترام پر زور دیتے ہیں۔