تازہ ترین:

الیکشن کمیشن نے الیکشن کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

ecp election 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا آخری اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابی دھاندلی کے الزامات سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دے کر رپورٹ ای سی پی کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13 حلقوں اور راولپنڈی ڈویژن کے 26 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ڈی آر اوز اور آر اوز کے ریکارڈ شدہ بیانات کمیٹی رپورٹ میں شامل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ای سی پی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے متعلقہ حلقوں کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے پریسر کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا، جس میں ای سی پی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر 'انتخابی دھاندلی' میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔