تازہ ترین:

پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا

punjab assembly election 24

پنجاب اسمبلی میں آج (پیر) کو مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار رانا آفتاب کے درمیان صوبائی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ٹکراؤ کی تیاریاں جاری ہیں۔

انتخابات میں ممکنہ طور پر تین بار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر تاریخ رقم کریں گی کیونکہ مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کو ایوان میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مریم نواز شریف اور رانا آفتاب خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔