سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

Image_Source: Google
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے 22ویں اسپیکر منتخب ہوگئے۔
راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس نئے سپیکر کے انتخاب کے لیے ہوا۔ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے اجلاس کے دوران احتجاج کیا۔
سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوئی۔ قانون سازوں نے ایک ایک کرکے ووٹ کاسٹ کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے جب کہ سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ راجہ پرویز اشرف کے باضابطہ اعلان کے بعد سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد نئے سپیکر نے ایوان کا چارج سنبھال لیا جبکہ راجہ پرویز اشرف بعد میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اب نیا سپیکر کرائے گا۔