پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم کا زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ

زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ مارا گیا چھاپے میں پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم موجود تھی۔ پولیس نے اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گھر کی مکمل تلاشی لی لیکن اس دوران کچھ نہ ملا اور زرتال گل بھی گھر پر موجود نہیں تھی۔
زرتاج گل پر ترقیاتی منصوبوں پر کمیشن لینے کے الزام موجود ہیں وہ اپنے ان مقدمات میں پولیس ٹیم اور اینٹی کرپشن ٹیم سے تعاون نہیں کر رہی اور وہ کک بیکس کے مقدمے میں بھی مطلوب ہیں لیکن وہ پیش نہیں ہو رہی۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتاتے جائیں کہ پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما نعیم ابراہیم کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے جو کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ چوہدری نعیم ابراہیم ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی ان کے ہاتھ نہ لگے۔ آپ کو بتاتے جائیں نعیم ابراہیم پر سرکاری اراضی پر قبضہ کے مقدمات موجود ہیں۔انہوں نے جب چھاپہ مارا تو ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہ ملا چھاپے میں پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم موجود تھی۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما شاہ محمود قریشی اسد عمر اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی جیل میں ہیں۔کیونکہ ان پر بھی توشہ خانہ سائفر گمشودگی کے کیس موجود ہیں اور اب زرتاج گل،نعیم ابراہیم کے گھروں پر بھی چھاپے مار گئیں ہیں یہ سب لوگ کرپشن میں مبلوس ہیں۔
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو چند روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ ان پر سائفر گمشودگی کے کیس ہیں جس پر عمران خان کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پہلے سے ہی جیل میں توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہیں۔
زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے اور نعیم ابراہیم کو بھی۔ جیسے ہی ان کو گرفتار کیا جائے گا قانون کے مطابق عمل درعامد کیا جائے گا۔