تازہ ترین:

بلوچستان کے علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

earthquake in balouchistan

منگل کو علی الصبح بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد اور گرد و نواح کے شہروں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے نوشکی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، دالبندین، ضلع چاغی اور وادی کوئٹہ اور اس کے اطراف سمیت کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔